صومالیہ میں ایک فوجی کیمپ پر خود کش بمبار کے دھماکے میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج کی وردی میں ملبوس ایک خود کش بمبار نے ایک فوجی کیمپ میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا جس میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔لیفٹننٹ کرنل عبد الرحمٰن کے مطابق کیمپ میںایسی افرا تفری کا عالم ہے کہ ابھی تک ہلاک و زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیںہو سکی ہے۔یہ خود کش حملہ فوجی سربراہ کے ایک قافلہ پر ہوئے حملے کے ایک روز بعد کیا گیا ۔ اس حملہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے ذمہ داری لی ہے۔
پولیس افسر نور حسین نے بتایا کہ ایک مسلح خود کش حملہ آور فوجی وردی میں دھماکہ خیز جیکٹ پہنے کیمپ میں گھس آیا اور جوانوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اس نے خود کو اڑا لیا۔ فوج کے افسر نے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ فوجی کیمپ میں گھستے ہی اندھا دھند فائرنگ کے بعدحملہ آور نے چند منٹ میں خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا۔اس میں فوج کے 9جوانوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے چندکی حالت نازک ہے۔ موغادیشوکے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر ہلانے نے کہا کہ شہر کے ایک اور علاقے میں کار بم دھماکے میں ایک سرکاری افسر کی موت ہو گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several dead in attack on somalia army camp military in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply