افغان مسلح افواج کی کارروائیوں میں کئی طالبان کمانڈروں سمیت 21 انتہا پسند ہلاک

کابل: وسطی میدان وردک صوبہ میں افغان مسلح سلامتی افواج کی کارروائیوں کے دوران اعلیٰ طالبان لیڈروں سمیت متعد طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے فضائیہ کے تعاون سے سید آباد علاقہ میں ایک خاص کارروائی کی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جو21طالبان ان کاروائیوں میں مارے گئے ہیں ان میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے بھی کچھ اعلیٰ لیڈران ہیں۔

جن کی شناخت طالبان کے سابق انٹیلی جنس سربراہ مولوی نقیب اللہ ،جو ماجد سے بھی معروف ہیں، معذور طالبان کی دیکھ بھال کرنے کے انچارج مولوی عبد الرحمٰن ، حقانی نیٹ ورک کے لیڈر مولوی سیف الرحمٰن ، طالبان کے سابق سید آباد ڈسٹرکٹ سربراہ مولوی صمد،سید آباد کے ٹانگی علاقہ کے طالبان کے کمانڈر مولوی سید اللہ اور 15طالبان انتہاپسندوں کے کمانڈر ملا نقیب کے طور پر کی گئی ہے۔

این ڈی ایس نے اپنے بیان میںیہ بھی بتایا کہ ان کے علاوہ15انتہاپسند بھی ہلاک اور کم ا زکم 2دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several dead as airstrikes target gathering of taliban leaders in wardak in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment