لندن میں ٹرام پٹری سے اترگئی،متعدد ہلاک ، درجنوں زخمی

لندن:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں آج علی الصباح ایک ٹرام پٹری سے اترکرپلٹ گئی جس میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح 6بجے سینڈی لینڈز ٹرام اسٹیشن کے قریب ایک سرنگ میں پیش آیا۔
ٹرام میں پھنس کر ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں۔لیکن ابھی کچھ نہیں نکالی جا سکیں۔ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لندن میں ایمبولینس کے ترجمان نے کہا کہہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ ٹرام ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several dead and dozens injured after tram overturns at sandilands in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply