بغداد میں داعش کے خود کش بم دھماکے،70ہلاک ،140زخمی

بغداد: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے زیر تسلط فلوجہ کی بازیابی کے لیے عراقی فوج کے فلوجہ کے اندر داخل ہوجانے کے بعد داعش نے بغداد اور اس کے گرد و نواح میں بم دھماکوں کی جھڑی لگادی جس میں کم از کم70افراد ہلاک اور 140دیگر زخمی ہو گئے
۔ پیر کے روز کیے جانے والے حملوں میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ بغداد کے شیعہ غلبہ والے شعاب علاقہ میں ہوا جہاں ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مادے سے بھری اپنی کار ایک بازار کے قریب واقع چیک پوائنٹ سے ٹکرا دی۔ جس میں 38عام شہری اور تین فوجی ہلاک ہو گئے۔
دھماکہ میں70افراد زخمی بھی ہوئے۔ایک دوسرے خود کش کار بمبار نے بغداد کے شمال میں50کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ترمیہ کے ایک بازار میں دھماکہ کر دیا جس میں سات غیر فوجی اور تین پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس دھماکہ میں24افراد زخمی بھی ہوئے۔بغداد کے مشرقی شیعہ صدر سٹی ضلع کے ایک بازار میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا جس میں28 افراد ہلاک اور 57 دیگرزخمی ہو گئے۔ایک بیان میں داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شیعہ ملیشیاکے اراکین اور ایک حکومتی دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

Title: seventy killed 140 injured at isis bombings in around baghdad | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply