شام امن مذاکرات کا ساتواں دورقازقستان میں شروع

آستانہ (قازقستان ):شام میں جاری بحران کو حل کرنے اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری جنگ پر قابو پانے کے لئے آستانہ امن مذاکرات کا ساتواں دور قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گیا۔
قازقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے تمام شرکاءدوروزہ مذاکرات کے لیے30اکتوبر کو ہی آستانہ پہنچ چکے ہیں ۔آستانہ مذاکرات میں حکومت شام اور مخالف گروہوں کے ہمراہ فائر بندی کے نگراں ملکوں کی حیثیت سے ایران، ترکی اور روس کے علاوہ اقوام متحدہ کا وفد نیز مبصر ملکوں کی حیثیت سے امریکہ اور اردن کے وفود بھی شامل ہیں۔
آستانہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری کر رہے ہیں جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزنڈر لاورنتیف اور ترکی کے وفد کی سربراہی اس ملک کے نائب وزیر خارجہ سدات اونال کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں شامی حکومت کا وفد اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کی قیادت میں شامل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے بحران کے حل اور جنگ بندی کے لئے گزشتہ سال دسمبر کو آستانہ میں مذاکرات کا چھٹا دور انجام پایا تھا جس کے بعد شام میں محفوظ زون قائم کئے گئے تھے اور شام میں جاری جنگ پر ان مذاکرات کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس اور ایران شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ امریکہ اور ترکی باغیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seventh round of syrian peace talks starts in astana in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply