سعودی عرب کے خلاف سازشیں رچنے کے الزام میں 9خواتین سمیت 17گرفتار

ریاض: سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سازشیں رچنے کے الزامات میں حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے ریاض میں پبلک پرازیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن17افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا ان میں سے پانچ خواتین اور تین مردوں کو تحقیات مکمل ہونے تک عبوری طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔

باقی پانچ مردوں اور چار خواتین کو ان کے خلاف شواہد اور اقبال جرم کی بنیاد پر ابھی حراست میں ہی رکھا گیا ہے۔جن گرفتار شدگان نے اقبال جرم کیا ہے کہ وہ مملکت کے تئیں معاندانہ جذبات رکھنے والے عناصر اور گروپوں کے رابطے میں تھے، وہ ایسی خفیہ اور اہم معلومات اور حکومتی دستاویزات کے حصول کے لیے جس سے سعودی قومی سلامتی پر کاری ضرب لگتی ہو، حساس حکومتی اداروں میں لوگوں کی بھرتی کرا رہے تھے ۔

انہوں نے اس کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بیرون ملک سعودی عرب کے تئیں معاندانہ جذبات رکھنے والوں کو مالی و اخلاقی حمایت بہم پہنچا رہے تھے۔اپنے بیہان میں سرکاری استغاثہ نے کہا کہ وہ اپنی تحقیقات اس طرح مکمل کرنا چاہات ہے جس سے ملک کی سلامتی و تحفظ کو کوئی زک پہنچے بغیر انصاف کیاجاسکے۔

Title: seventeen arrested for conspiring against saudi arabia | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply