ترکی کے کئی اعلیٰ فوجی افسران فضائی حادثہ میں ہلاک

استنبول: ترکی کے اعلیٰ فوجی افسران کو لے جارہا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بحر اسود میں واقع شمال مشرقی صوبے گریسن میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سات افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ترکی فوجی ذرائع کے مطابق بحر اسود کے شمالی مشرقی علاقے میں فوج کا جو ایس 70 شرکوسکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اس میں جینڈر میری خطہ کے کمانڈر بریگیڈئیر مصطفیٰ ڈوگرو،ریجن کمانڈر ایکزیکٹیو افسر کرنل اونال بیہان سمیت کئی دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سمیت جملہ 15 فوجی سوار تھے ۔
ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مسلح افواج سے اس بابت بات چیت کی اورواقعہ کی معلومات حاصل کرنے کے بعد خراب موسم کو ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب بتایا۔ وہیں نائب وزیر اعظم نوریتن کانکل نے جائے حادثے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی حادثہ کے حوالے سے فوجی سربراہ حلوسی عقار سے معلومات طلب کیں۔ انہوں نے فوجی سربراہ سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران حادثہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed in military helicopter crash in turkeys giresun in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply