شمالی بغداد میں دو روز میں دوسرا کار بم دھماکہ، سات ہلاک

بغداد: ابھی شمالی بغداد کے رشیدیہ ضلع میں ہونے والے بم دھماکے کی گونج تھمی بھی نہیںنتھی کہ دہشت گردں نےعراق کے دارالخلافہ بغداد کے شمالی حصے میں آج ایک اور کار بم دھما کہ کر دیا۔ اس دھماکے میں7 افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔
اسپتال کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ خودکش کار بم حملہ آور نے ایک چیک پوسٹ پر یہ دھماکہ کیا۔ بغداد کے شمالی ضلع میں دو روز کے اندر یہ دوسرا بم دھماکہ تھا۔
بغداد کی ذمہ داری اب تک کسی نے نہیں لی ہے لیکن دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) راجدھانی کے مختلف حصوں میں اسطر ح کے حملے کرتا رہتا ہے۔ رشید یہ ضلع میں کل بھی ایک دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 9 افراد مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed in baghdad car bomb blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply