لیبیائی شہر صبا پرفضائی حملے میں 7دہشت گرد ہلاک

طرابلس: لیبیا کے جنوب مغربی شہر صباکے نزدیک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے فضائی حملے میں آج سات دہشت گرد مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے، جن میں سات دہشت گرد مارے گئے۔یہ فضائی حملے شہر کے شمال مغربی علاقے پر کئے گئے تھے۔
حملے میں تین مکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں دو تباہ ہو گئے اور ایک کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد القاعدہ سے وابستہ تھے یا دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے ان کا تعلق تھا۔
کیونکہ اس علاقے میں دونوں ہی تنظیموں کی موجودگی ہے۔ واضح ر ہے کہ دہشت گردوں کے صفایا کے لئے لیبیا فوج گزشتہ اگست سے اس علاقے میں مہم چلا رہی ہے۔اس مہم میں امریکی فوج بھی مدد دے رہی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven islamic militants killed in air strike in southern libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply