شام کے فضائی اڈے پرحملے میں ایران کے سات فوجی ہلاک

لندن: تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو شام کے فضائی اڈے پر جو حملہ کیا گیا اس میں سات ایرانی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اس سے قبل یہ تعداد تین بتائی گئی تھی۔
شام کی حکومت اور اس کے حلیف ایران نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے حمص کے قریب تیاس یا ٹی4-فضائی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کی اسرائیل نے ابھی تک تصدیق کی ہے نہ تردید۔یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ڑٹرمپ کی ا س دھمکی کے چند گھنٹے بعد کیا گیا ہے جو انہوں نے باغیوں کے زیر تسلط دوما میں زہریلی گیس حملہ کے بعد بھاری قیمت چکانے کی دی تھی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانہ تراش رہا ہے۔ظریف نے کہا کہ کیمیائی حملوں کےحوالے سے ایران کا موقف بالکل واضح ہے اور ایران کسی کے بھی خلاف زہریلی گیس کے استعمال کے خلاف ہے۔
ایران کی سب سے زیادہ مضبوط فورس پاسداران انقلاب شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت میں برسوں سے لڑ رہی ہے ۔شام کی خانہ جنگی میں پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر اراکین سمیت ایک ہزار سے زائد سپاہی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Title: seven iranians were killed in strike on syrian air base tasnim | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply