فلپائن میں سات انڈونیشیائی ملاحوں کا اغوا

جکارتہ:فلپائن کے جنوب میں بحرسولو میں انڈونیشیا کے سات ملاحوں کا اغوا کرلیا گیا ہے۔ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اس طرح کے واقعات اکثر ہونے لگے ہیں۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اتنومارسودی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں بحر سولو میں اغوا کی خبر ملی تھی۔
انہوں نے کہا اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انڈونیشیائی سیلزر کو ایک جہاز سے اغوا کیا گیا ہے۔ مرسودی نے مزید کہا کہ ایک جہاز عملہ کے 13عمل اراکین کو لے کر سولو سمندر میں جارہا تھا کہ اس پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور عملہ کو یرغمال بنا لیا۔بعد میں انہوں نے چھ کو کوئی گزند پہنچائے بغیر چھوڑ دیا لیکن سات کو ابھی تک یرغما لبنائے ہوئے ہیں۔
انڈونیشیا ئی حکام نے تشویش ظاہر کی ہے کہ سولو سی کے علاقہ میں جو کوئلہ برآمد کیے جانے کا اہم راستہ ہے قزاقی اس حد تک نہ پہنچ جائے جیسے کہ پہلے صومالیہ میں تھی۔( رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven indonesian sailors abducted by armed gangs at sulu sea in philippines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply