افغانستان میں سات ا نجینئروں کا اغوا

کابل: افغانستان میں ملازمت کر رہے سات ہندستانی انجنئیروں کو افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں اغوا کر لیا گیا جن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ یہ لوگ شمالی افغانستان میں واقع بغلان صوبہ کے ایک پاور پلانٹ کے لئے کام کر رہے تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انجینیئرز منی بس سے بغلان صوبہ کی راجدھانی پل خومرے کے پاس واقع ایک گاوں باغ شمال میںسرکاری پاور اسٹیشن جا رہے تھے کہ بس ڈرائیور سمیت ان سب انجینیروں کو اغواکر لیا گیا ۔
یہ واقعہ اتوار کی دوپہر میں اس وقت پیش آیا جب ہتھیاروں سے لیس نامعلوم حملہ آوروں نے راستے میں بس رکوائی اور سب کو یرغمال بنا کر لے گئے ۔

Title: seven indian engineers abducted in afghanistan by taliban gunmen | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply