جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس جانے سے ہلاک ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے حکام کے مطابق کل یہاں کی ایک کثیر منزلہ عمارت کیپ یارک میں آگ لگ گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ عمارت میں مزید لاشیں ہونے کا خدشہ ہے۔ لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ہلاک شدگان میں ایک وہ شخص بھی شامل ہے جو آگ سے بچنے کیلئے عمارت سے کود گیا تھا ۔
ہنگامی خدمات کے ترجمان نانا حدیبے نے بتایا کہ عمارت سے 50 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو سانس لینے میں دشواری ہو نے کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جوہانسبرگ کے میئر ہرمین مشابا نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں اس عمارت کو ناجائز قبضہ والا قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی عمارتیں شہر میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے مطابق 2013 میں اسی عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven dead in joburg cbd building fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply