انڈونیشیا کے پاور پلانٹ میں دھماکہ 7ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک پاور پلانٹ میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 7افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ سماترا میں اس وقت ہوا جب یہ پاور پلانٹ ابھی زیر تعمیر ہی تھا۔ اس دھماکہ میں 6دیگر زخمی بھی ہو گئے۔ مقامی ڈزاسٹر منجمنٹ ایجنسی کے سکریٹری جانسن تریگان نے چینی خبر رساں ایجنسی شن ہوا کو جمعرات کے روز بذریعہ فون اس واقعہ کی اطلاع دی۔تاہم ابھی تک دھماکہ کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہی انڈونیشیا کا دارالخلافہ جکارتہ تسلسل سے ہونے والے دھماکوں سے لرز اٹھا تھا۔یہ دھماکے دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش) نے کیے تھے۔ جس میں کم از کم 7افراد بشمول پانچ خودکش بمبار ہلاک ہو گئے تھے۔ دھماکوںکے فوراً بعد پورے شہر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی۔ اس لیے اس روشنی میں شک کی سوئی داعش کی طرف بھی جاتی ہے کہ اس دھماکہ میں بھی تو کہیں اسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven dead in indonesian powe plant explosion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply