سری لنکا میں قیدیوں کو لے جا رہی وین پر فائرنگ، 7ہلاک

کولمبو:سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں آج قیدیوں کو عدالت لے جا رہی ایک وین کو روک کر کئے گئے حملے میں پانچ قیدیوں اور جیل کے دو افسران کی موت ہو گئی۔اس حملے میں نو دیگر افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جیل محکمہ کے ترجمان تھسارا اپل دینیا نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے اس وین کے آگے اپنی گاڑی کھڑی کرکے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
اس حملے میں تمام پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی۔ ان میں انڈرورلڈ سے وابستہ مجرم بھی تھے۔ حملے میں زخمی نو افسران کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان پرینتا جیاکوڈی نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ دو گروہوں کی باہمی عداوت کا شاخسانہ تھی۔

Title: seven dead in attack on prison bus in s lanka | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply