تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے 3 اور بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

سائی مائے (تھائی لینڈ): ریسکیو ورکروں نے تھائی لیند کے شمالی چیانگ رائے صوبہ میں تھام لوانگ غار سے3 اور بچے کو بحفاظت نکال لیا اور انہیں اسٹریچر پر ڈال کر ایمبولنس سے لے گئے۔دوشنبہ کو شروع ہونے والے بچاؤ آپریشن کے دوسرے مرحلہ میں غار سے نکالا جانے والےبچہ ہیں۔

واضح ہو کہ وائلڈ بورز نامی فٹبال ٹیم کے چار بچوں کو اتوار کے روز سیلاب کے پانی سے بھرے غار سے، جہاں وہ گذشتہ دو ہفتہ سے اپنے کوچ کے ساتھ پھنسے ہوئے تھے بچالیے گئے تھے۔

جن غوطہ خوروں نے ان بچوں کو نکالا تھا انہی غوطہ خوروں نے باقی9کو بھی نکالنے کے لیے آج بھی اپنی کارروائی شروع کی اور3 بچوں کوبحفاظت باہرنکال لانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ23جون کو یہ لڑکے اپنے کوچ کے ساتھ فٹبال پریکٹس کر کے غار کی سیر کرنے چلے گئے لیکن اچانک ہی طوفانی بارشوں کے باعث غاروں میں پانی بھرنے لگا او ر ان کا باہر نکلنے کا راستہ مسدود ہو گیا۔

سیلاب کا پانی اس طرح ان لوگوں اور ریسکیو عملہ کے درمیان حائل ہو گیاکہ لاکھ کوششوں کے باوجود غوطہ خور ان تک پہنچنے میں مشکل محسوس کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش میں بحریہ کا ایک غوطہ خور ڈوبکر ہلاک بھی ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven boys rescued today being taken to hospital in chiang rai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply