لندن کے ویسٹ منسٹر خونریزی معاملہ میں 7افراد گرفتار

لندن: لندن کے ویسٹ منسٹر حملہ کے بعد ،جس میں چار افراد ہلاک اور40 دیگر زخمی ہوئے ہیں، پولس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 7افراد کو گرفتار کر لیا۔نگراں ڈپٹی کمشنر اور انسداد دہشت گردی کے سربراہ مارک راؤلی نے کہا کہ رات بھر سیکڑو ں سراغرساں مصروف عمل رہے اور اس دوران انہوں نے چھ مقامات پر چھاپے مار کر وہاں تلاشی لی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ چھاپے لند اور برمنگھم میں مارے گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ایک40سالہ خاتون ایک50سالہ مرد ، پولس کانسٹبل کیتھ پامیر اور ایک حملہ آور کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اس حملہ کو ملک کی جمہوریت کی علامت پر حملہ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven arrested in raids in london and birmingham in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply