لندن میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد بنانے کے تبلیغی جماعت کے منصوبے پرعدالت کی کاری ضرب

لندن: مشرقی لند ن میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد بنانے کے تبلیغی جماعت کے منصوبہ کو اس وقت ایک اور زبردست جھٹکا لگا جب گذشتہ ہفتہ ہائی کورٹ کے جج نے اس مقام پر ایک چھوٹی مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلہ پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
ہائیکورٹ کے جج نے تبلیغی جماعت کی اس عذرداری کو بھی خارج کر دیا جس میں اس نے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عمل آوری ہونے سے چند ہفتوں کے اندر موجودہ ڈھانچے گرائے جا سکتے ہیں۔ حقوق انسانی کی یورپی عدالت کا حکم امتناعی ہی ، جہاں ٹرسٹیوں نے اس ماہ کے دوسرے ہفتہ میں ایک درخواست دائر کی تھی،مسجد الیاس اور 17ایکڑ زمین کو بلڈوزر چلانے سے بچا سکتا ہے۔
یہ وہ زمین ہے ایک صدی تک کیمیکل فیکٹری کے قبضہ میںرہی اورپھر1995میں یو کے کی تبلیغی جماعت نے اسے 1.6ملین پونڈز میں خرید لیا۔اگر حقوق انسانی کی عدالت سے کوئی حکم امتناعی جاری نہ ہوا تو نیوہام بورو کونسل اس مسجد کو گرانا شروع کر سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Setback for tablighi jamaats plan to build mega mosque in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply