جوہری سلامتی اجلاس گاہ کے باہر علیحدگی پسند کشمیریوں لیڈروں کا مظاہرہ

واشنگٹن: علیحدگی پسند کشمیری لیڈروں نے یہاں اس عمارت کے قریب جہاں ایٹمی کانفرنس ہو رہی ہے زبردست مظاہرہ کیا۔ اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت50سے زائد سربراہان مملکت و ریاست شرکت کر رہے ہیں۔علیحدگی پسند کشمیریون نے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں عالمی رہنماؤں کی مداخلت کے مطالبہ میں واشنگٹن ڈی سی کنونشن سینٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔
عالمی کشمیر بیداری نام کی تنظیم کے جنرل سکریٹری جنرل غلام نبی فائی نے کہا کہ جوہری توانائی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماو¿ں سے اور ان سے جو عالمی امن بحال کرنے کے خواہاں ہیں اپیل کی گئی ہے وہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کو تلقین کریں کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی خاطر دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کا تصفیہ کریں۔واضح رہے کہ فائی پاکستان کی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں امریکہ میں دو سال کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Separatist kashmiri groups protest near nuclear summit venue in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply