استنبول ہوائی اڈہ خود کش حملہ کے شبہ میں مزید17 کو جیل بھیجا گیا

استنبول:ترکی کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتہ استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے خود کش دھماکہ کیس میں ، ج میں45افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے، 17مشتبہ کو جیل بھیج دیا۔
جو مشتبہ جیل بھیجے گئے ہیںان میں سے 11غیر ملکی ہیں۔ ان 17مشتبہ کو جیل بھیجنے سے اس معاملہ میں اب تک جیل بھیجے جانے والے مشتبہ کی تعداد30ہو گئی ۔ 13افراد کو3جولائی کو ہی جیل بھیجا جا چکا ہے۔
بعد میں جو 17مشتبہ جیل میں ڈالے گئے ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک مسلح تنظیم کے رکن ہیں۔ حکام کا خیال ے کہ 28جون کو استنبول ہوائی اڈے پر یہ خود کش حملے، جنہیں ترکی میں ہونے والے اس سال کے دہشت گردانہ حملوں میں اب تک کا سب سے زیادہ ہولناک حملہ کہا جارہا ہے، دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے کیے تھے۔
مشتبہ بمباروں میں سے دو کی شناخت روسیوں کے طور پر کی گئی تھی لیکن ترک حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اندولو ایجنسی کی اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔تاہم ایک ترک افسر نے کہا کہ حملہ آوروں میں روسی، ازبیک اور کرغزستانی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senteen isil suspects jailed pending trial over istanbul airport attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply