افغانستان میں خود کش دھماکہ میں حج و مذہبی امور کے سربراہ مولوی ظاہر حقانی ہلاک

کابل: بدھ کی سہ پہر میں مشرقی ننگر ہار صوبہ کا دارالخلافہ جلال آباد زبردست بم دھماکے سے لرز اٹھا۔ جس میں محکمہ برائے حج اور مذہبی امور کے ڈائریکٹر مولوی عبد الظاہر حقانی ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ خود کش دھماکہ مولوی عبد الظاہر حقانی کے قافلہ کو نشانہ بنا کرہی کیاگیا تھا۔ اس سے قبل حکام نے بتایا تھاکہ اس حملہ میں مولوی حقانی زخمی ہو گئے ہیں صوبائی حکومتی میڈیا کے دفتر نے تصدیق کر دی کہ ننگر ہار صوبہ کے حج اور مذہبی امور کے سربراہ مولوی عبد الظاہر حقانی حملہ میں مارے گئے ہیں۔
بیان مین یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ میں مولوی حقانی کا ڈراﺅیر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ 9راہگیر زخمی ہو گئے۔ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Title: senior govt official dies in nangarhar bombing | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply