طالبان سے مسلح تصادم میں افغان فوج کا ایک جنرل ہلاک

کابل: افغانستان میں باغیو ں کے خلاف کارروائی میں ایک سینیئر افغان فوجی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ملک کے جنوب اور مشرقی حصے میں جاری تصادموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے افغان فوج کے 203ویں تھنڈر کور کے مطابق تھنڈر کور کی انٹیلی جنس کنڈک کے کمانڈر جنرل محمد یاسین آرین مارے گئے ہیں۔

تھنڈر کور نے اس کی تفصیل نہیں بتائی کہ جنرل آرین کی موت کن حالات میں ہوئی۔یہ ہلاکت ایسے حالات میں ہوئی ہے جب ملک کے جنوب اور مشرق کے کئی صوبوں میں زبردست لڑائی جاری ہے۔203ویں تھنڈر کور نے کہا کہ افغان مسلح افواج نے زیوا لات،تاپا تیشا، ورساک، مشکو گاو¿ں اور حاجی نعمت علاقوں میں فضائی اور توپوں سے حملے کیے۔

اس لڑائی میں ایک طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت ملا شفیق اللہ کے طورپر کی گئی ہے جبکہ ایک طالبان کمانڈر جس کانام قاری ظریف ہے زخمی ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior army commander martyred in the southeast thunder corps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply