شام میں مزید فوجیں بھیجنے کے امریکی منصوبہ سے حالات اور بدتر ہو جائیں گے:ایران

تہران: ایران نے انتباہ دیا ہے کہ شام میںمزید فوجیں بھیجنے کے امریکی منصوبہ سے اس جنگ زدہ ملک میں بحران اور گہرا ہو جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جب سے شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی ہے ایران اسی وقت سے یہ اعلان کر رہا ہے کہ حکومت شام سے مشورے یا اسے اعتماد میں لیے بغیر شام میں کوئی بھی غیر ملکی مداخلت بحران اور گہرا کر دے گی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جبیری انصاری نے تہران میں میڈیا کے نمائدنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فوج بھیجی جائے وہ اسد حکومت سے صلاح و مشورے کے بعد بھیجی جائے۔صدر براک اوبامہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ اس جنگ زدہ ملک میں مزید250فوجی بھیجیں گے۔اس سے شام مین امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر300ہو جائے گی۔ واو¿ئت ہاو¿س کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کی زمینی فوجیں داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں معاونت کریں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sending more us troops to syria will worsen crisis iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply