ہندوستان مالدیپ کا بحران دور کرنے کے لیے سفیر بھیجے یا پھر فوج: سابق صدر نشید کی اپیل

کولمبو: مالدیپ کے جلا وطن سابق صدر محمد نشید نے ہندوستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ صدر عبداللہ یا مین کے ذریعہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ایک سابق صدر اور عدلیہ کے اعلیٰ ترین ججوں کی گرفتاری کے بعد جزیرے میں پیدا ہوجانے والے سیاسی بحران کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔
انہوں نے اس ضمن میں ہندوستان سے اپیل کی کہ وہ سفیر بھیجے یا فوج۔ تاکہ یہ بحران دور ہو سکے ۔ بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل یہ ریاست اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب سپریم کورٹ نے یہ رولنگ دیتے ہوئے حزب اختلاف کے ان 9کیڈروں کو رہا کرنے کا حکم دیا کہ ان پر مقدمہ میں سیاسی محرک کارفرما ہے اور اس میں کئی خامیاں ہیں۔
یامین حکومت نے اس رولنگ پر عمل آوری سے انکار کر دیا جس پر فوری طور پر رد عمل دیکھنے میںآیا اور حذب اختلاف نے مالے میں احتجاجی مظاہرے کرنا شروع کر دیے۔پیر کے روز عبداللہ یامین نے ایمرجنسی لگادی۔ چند گھنٹے کے اندر ہی چیف جسٹس عبداللہ سعید اور ایک دوسرے جج علی حمید کو گرفتار کر لیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Send envoy military maldives ex president urges india in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply