اٹارنی جنرل کے لیے جیف سیشنزکے نام کی سینیٹ سے توثیق

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ملک کے اٹارنی جنرل کے عہدہ کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ا میدوار نامزد و ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ رکن جیف سیشنز کے نام کی توثیق کر دی ۔100 رکنی سینیٹ میں ہوئی ووٹنگ میں مسٹر سیشنز کو47کے مقابلہ52 ووٹوں سے مریکہ کا اگلا اٹارنی جنرل منتخب کر لیاگیا۔ الباما سے سینیٹ رکن مسٹر سیشنس کو تارکین وطن کی امریکہ میں آمدکے حوالے ان کے سخت موقف کے لئے جانا جاتا ہے۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر سیشنس کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسٹر سیشنس نے ابتدائی دور میں صدر ٹرمپ کی پختہ حمایت کی تھی۔ اگرچہ ان کو پارٹی خطوط پر ووٹ ملے لیکن ایک ڈیموکریٹ سنیٹر جو مانچین نے پارٹی کی خلاف جاتے ہوئے مسٹر سیشنز کو ووٹ دیا۔اب وہ 13000ملازمین بشمول 93امریکی اٹارنیوں پر مشتمل محکمہ انصاف کا چارج سنبھال لیںگے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senate confirms trump attorney general pick jeff sessions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply