جرمنی کا یورپی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زور

برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین میئر نے حالیہ دنوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے خلاف جنگ میں یوروپ کی پولیس او ر خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مسٹر اسٹین مےئر نے ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ گذشتہ دنوں ہوئے دہشت گردانہ حملے سیکورٹی انتظامات میں زبردست خامی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے مسلسل ہورہے ہیں اور یہ ہم سبھی کو ذاتی طورپر متاثر کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپ میں پولیس او رخفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف لڑائی جاری رکھنا بہت مشکل ہے۔
خیال رہے کہ اسٹین میئر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی ایک 17 سالہ افغان مہاجر نے جنوبی جرمنی میں ایک ٹرین میںگھس کر کلہاڑی اور خنجر سے مسافروں پر حملہ کر کے پانچ کوزخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے بعد میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اس لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security lapse in germany draws questions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply