وینزوئیلا میں سیکورٹی فورسز کی مظاہرین پر حملوں کے ساتھ لوٹ پاٹ بھی جاری

کراکس:جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں اپوزیشن پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ صدر نکولس مادورو کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز نے حملہ کرنے کے ساتھ لوٹ مار ک بھی کیہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ڈالے گئے دو ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور فوجی اہلکار پیر کے روز ریلی کے دوران مظاہرین سے لوٹ پاٹ کر رہے ہیں۔ اس لوٹ پاٹسے لوگوں کے درمیان سکیورٹی فورسز کے خلاف غصے اوراشتعال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے مخالفت کر رہے مظاہرین پہلے ہی ضرورت سے زیادہ طاقت کااستعمال کرنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے منگل کو اس مبینہ لوٹ مار کے سلسلے میں پولیس اور نیشنل گارڈ کے خلاف ملک کے پراسیکیوٹرز کے دفتر میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ان ویڈیوز کی موزونیت کی تصدیق ابھی نہیں ہو پائی ہے۔اپوزیشن لیڈر جوآن میتھیوز نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ نیسٹر ریویرال نے سکیورٹی اہلکاروں کو لوٹ مار کرنے کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ استغاثہ کو دی گئی شکایت میں سکیورٹی اہلکاروں کے سفاکانہ اور غیر انسانی رویے کوبھی پیش کیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں آنسو گیس کے اثرات سے دوچار ایک خاتون کو چار پولیس اہلکاروں نے گھیر رکھا ہے جن میں سے ایک پولیس اہلکار اس کی کلائی سے گھڑی کھینچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری ویڈیو میں سیکورٹی کے ایک اہلکار کو مظاہرین کا ہیلمٹ اور ہینڈ بیگ جھپٹتے دکھایا گیا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کو اقتدار سے ہٹانے میں لگی اپوزیشن کے’ دہشت گردانہ یونٹس‘ سے برسرپیکار ہے۔
گزشتہ دو ماہ کی بغاوت کے دوران صحافیوں پر تین سو بار حملے ہوئے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ سیشن کے دوران ممبران پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ صرف پیر کو ہی صحافیوں پر 16 حملے ہوئے۔ اس اجلاس میں حکمراں سوشلسٹ پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ شامل نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے چل رہے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 65 پہنچ گئی ہے۔ حکومت جولائی کے آخر میں الیکشن کی تیاری کر رہی ہے جس میں آئین ساز اسمبلی کی تشکیل کی جائے گی اور اس اسمبلی کو ملک کے آئین کو دوبارہ ترتیب دینے کے اختیار کے ساتھ سرکاری اداروں کو تحلیل کرنے کی چھوٹ حاصل ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces loot demonstrators in venezuela in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply