ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کی ملیشیا میں جنرل ارکان کی میٹنگ میں شرکت

نئی دہلی: ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے 17 سے 20 اگست 2016 تک ملیشیا کا دورہ کیا۔ یہ دورہ پتراجایا میں عوامی انتظامیہ اور منجمینٹ کے دولت مشترکہ ایسو سی ایشن (سی اے پی اے ایم) کے جنرل ارکان اور سی اے پی اے ایم کی دو سال میں ایک بار ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے کیا گیا تھا۔ مسٹر سی و سوناتھ کو سی اے پی اے ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منتخب کیا گیا۔ ڈی اے آر پی جی 1997 سے عوامی انتظامیہ اور منجمینٹ سے متعلق دولت مشترکہ ایسو سی ایشن ، سی اے پی اے ایم کی ایک آئینی رکن ہے۔
سی اے پی اے ایم دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ ملکوں کے سینئر افسر شاہو ں، حکومت کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور محققین کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے۔ بلو اوشین اسٹریٹجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا ا نعقاد کوالالمپور میں 16 سے 18 اگست 2016 کے درمیان کیا گیا۔ جس میں مختلف محکموں کے چار افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سی اے پی اے ایم کی دو سال میں ایک بار ہونے والی کانفرنس کی میٹنگ کا انعقاد ملیشیا کے شہر پترجایا میں 18 سے 20 اگست کے درمیان کیا گیا۔ اس کانفرنس میں مسٹر سی وسوناتھن نے“تنظیم کے لئے حکمت عملی پر مبنی لوازمات کے طور پر اختراع” سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کی جس میں انھوں نے حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو اس کے استعمال کرنے والوں کے لئے آسان بنانے کی اسکیم میں کی گئی اصلاحات سے واقف کرایا۔
انھوں نے کانفرنس کو حکومت کے ان اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں جو اس نے بہترین اقد امات، ان کی ملائمیت اور ان کے قابل عمل ہونے کے سلسلے میں صلہ دینے کی غرض سے اٹھائے ہیں۔ یہ اقدامات ترجیحی پروگراموں پر عمل درآمد ہندوستان میں ای گورننس کی شروعات، دستاویز کاری اور اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کی تقسیم وغیرہ کے بارے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ، وزیر اعظم کی ایوارڈز اسکیم میں شریک ہونے کے لئے ہندوستان میں سبھی ضلعوں کو تحریک دینے کے مقصد سے کئے گئے ہیں۔ کانفرنس کے دورا ن سی اے پی اے ایم ایوارڈ بہترین اقدامات کے لئے دئیے گئے۔ سی اے پی اے ایم نے جو 12 اقدامات منتخب کئے ان میں سے چھ اقدامات کا تعلق حکومت ہند سے تعلق رکھتے ہیں۔ چھ اقدمات میں سے تین اقدامات کو سی اے پی اے ایم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Secretary darpg attends the meeting of general members of capam at malaysia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply