جاپان میں دنیا کا ضعیف ترین جوڑا آئندہ ماہ شادی کی82ویں سالگرہ منائے گا

ٹوکیو: جاپان جو دنیا بھر میں سو سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی کثرت کے باعث مشہور ہے ،اب یہ دعویٰ بھی کر سکتا ہے کہ دنیا کا ضعیف ترین شادی شدہ جوڑا بھی،جس کی مشترکہ عمر208سال ہے، اسی کی سرزمین پر موجود ہے۔

بیوی اس درازی عمر کاراز صبر بتاتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی80سالہ ازدواجی زندگی کے دوران انہوںنے صبر کادامن کبھی نہیں چھوڑا اور ہمیشہ صابرہ و شاکرہ رہیں۔

شوہر مساؤ میٹسموتو 108اور ان کی بیوی میاکو100سال کی ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ ز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ضعیف ترین بقید حیات جوڑا یہی ہے ۔

یہ دونوںاکتوبر1937میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔ اور آئندہ ماہ شاد کی82ویں سالگرہ منائیں گے۔اس عمر دراز جوڑے کا25واں پڑ پوتا گذشتہ ماہ ہی پیدا ہوا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان جہاں اوسطاً عمر84ال ہے طویل العمری کے معاملہ میں ہانگ کانگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Secret to japan couples 80 years of marriage wifes patience in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply