ٹرن بل کے خلاف لبرل پارٹی میں بغاوت کے بعد موریسن آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم منتخب

کینبرا: لبرل پارٹی میں کٹر قدامت پسندوں کے ذریعہ بھڑکائی گئی بغاوت کے بعد اعتدال پسند مالکوم ٹرن بل کو معزول کر کے اسکاٹ موریسن کا آسٹریلیا کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا۔ موریسن گذشتہ11سال کے دوران ساتویں وزیر اعظم ہیں۔

ٹرن بل کو، ان کی مزید نرم پالیسیوں کے خلاف پارٹی کے شدید ردعمل کے بعد اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے رچی گئی سازش کے پس پشت اصل ذہن دائیں بازو سے وابستہ سابق پولس افسر و سابق وزیر داخلہ پیٹر ڈاٹون کا کار فرما تھا۔

کینبرا میں ایک ہفتہ کی سیاسی اتھل پتھل کے بعد ٹرن بل کے ہی ایک ساتھی موریسن، جو پارٹی کے خازن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،ٹرن بل کے خلاف40کے مقابلہ45ووٹ سے جیت گئے۔

ٹرن بل کے ایک اور حامی وزیر خارجہ جولی بشپ بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں تھیں لیکن وہ ووٹنگ کے پہلے ہی دور میں اس لیے باہر ہو گئیں کیونکہ وہ ایک عورت تھیں۔

ٹرن بل پرچودھراہٹ دکھانے اور ڈرانے دھمکانے کا الزام لگا کر ان کے خلاف بغاوت کرانے والے ڈاٹون نے موریسن کے باقاعدہ تقرر کے بعد کہا کہ اب ان کی ذمہ داری اسکاٹ موریسن کے ساتھ اظہار وفادری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scott morrison is new australian pm after bitter coup in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply