بنگلہ دیش میں بارش کا قہر اور تودوں کا گرنا جاری،ہلاک شدگان کی تعداد135سے تجاوز کر گئی

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں تیز موسلا دار بارشوں سے135 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم امدادی ٹیمیں بارشوں کی وجہ سے ہوئی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبوں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں آکر گاؤں میں ہلاکتیں ہوئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہی گاؤں میں 10 افراد ہلاک ہوئے اور اسی طرح اطراف کے گاؤں میں بھی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ امدادی ٹیمیں پسماندگان کو خوراک اور کیمپس مہیا کرنے میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں جبکہ راستوں کو بھی کھولنے کی کوشش کی جارہی ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔اس سے قبل چٹاگنگ میں بڑے پیمانے پر 2007 میں طوفانی بارشیں ہوئیں تھی۔ ان بارشوں کی وجہ سے 130 افراد اپنی زندگیوں کی بازی ہار گئے تھے۔ بنگلہ دیش کے دہی علاقوں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scores killed in bangladesh landslides after heavy rain in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply