انڈونیشیا کے اسٹاک ایکسچنج عمارت کی دو چھتی بیٹھ گئی،متعدد زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کے اسٹاک ایکس چنج کی عمارت کی ایک دو چھتی گر گئی جس کے ملبہ میں دب کر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سمنٹ کی سلیوں اور دیگر ملبہ کے نیچے دب جانے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں۔
یہ بلند و بالا عمارت جو 1990کے اواخر میں تعمیر ہوئی تھی ،ایک دو ٹاورکمپلیکس ہے ۔ اور اس میں عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے دفاترہیں۔ستمبر 2000میں اسلامی انتہا پسندوں نے بھی ایک کار بم سے اسے نشانہ بنایا تھا۔پولس نے پیر کو ہونے والے اس حادثے کا سبب کسی بم دھماکہ کے ہونے کو خارج ازامکان قرار دیا۔
اسٹاک ایکس چنج کے آس پاس واقع اسپتالوں میں سے ایک ای آر سی سی سیلوم ہاسپٹل میں بزنس ڈیولپمنٹ منیجر تریانہ تمبونن نے بتایا کہ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اب تک ہم نے 30افراد کو اسپتال میں داخل کیا ہے۔ان مین زیادہ تر کو فریکچر آیا ہے اور ہڈیوں میں فریکچر تشویشناک ہو سکتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scores injured as indonesia stock exchange building lobby floor collapses in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply