قازقستان میں وزیر اعظم مودی کی پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے خوشگوار ملاقات

آستانہ : وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جاری شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس میں اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریفسے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کا استقبال کیا اور دل کی گہرائیوں سے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ نریندر مودی نے نواز شریف کے خاندان اور والدہ کی بھی خیریت معلوم کی ۔تاہم ان دونوں رہنماوں کی یہ غیر رسمی ملاقات تھی۔ تاہم دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
واضح رہے کہ آستانہ روانگی سے قبل وزیرخارجہ سشام سوراج نے پیر کے روز وزیر مملکت خارجہ جنرل وی کے سنگھ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی، شریف میں ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اس لیے اس ملاقات کو سر راہ مل جانا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ اس کانفرنس کے دوران ہندوستان اور پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت بھی دی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sco summit 2017 narendra modi and nawaz sharif exchange pleasantries in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply