بغاوت کی سازش کرنے والوں کے پر قینچ کر دیے جائیں گے : طیب اردوغان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی کو سازش رچنے والے امریکہ مقیم مولوی فتح اللہ غلین سے وابستہ کاروباری اداروں، اسکول، مدارس ،کمپنیوں اور خیراتی اداروں کو کالعدم دہشت گرد ادارے قرار دیتے ہوئے انہیں بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مسٹراردوغان نے غلینکا نیٹ ورک اب بھی کافی مضبوط ہے اور جو بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے اس کوبھی یہی سمجھا جائے گا کہ وہ ملک میں بغاوت میں شامل تھا۔
انہوں نے75سالہ غلین پر الزام لگایا کہ انہوں نے گزشتہ دس برسوں سے ترکی اور دوسرے ممالک میں واقع اپنے اسکولوں ، چیریٹی تنظیموں اور کاروبار کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے اداروں میں دراندازی کی ہے اور ایک “متوازی ڈھانچہ” تیار کرکے ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Schools charities and companies belong to fatehullah gulen will be shut down in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply