سیاف نے سعودی حکام سے دہشت گردی کے پس پشت کارفرما عوامل پر تبادلہ خیال کیا

کابل: دعوت پارٹی کے سربراہ عبد الرب رسول سیاف نے عالم اسلام میں انتہاپسندی کے پس پشت کار فرما عوامل پر خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے سینیئر مشیروں کے ساتھ مشاورت کی۔
سعودی عرب جانے والے سیاف کی سربراہی والے وفد کے ایک رکن جمال الدین بدر کے مطابق معروف جہادی رہنما نے شاہ اور سعودی علماءکے3 مشیروں سے ملاقات کی۔انہون نے کہا کہ خطہ اور عالم اسلام کے مختلف مسائلزیر بحث رہے۔
ملاقات کا اصل مقصد دہشت گردانہ کارروائیوں، خود کش حملوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں کے پس پشت کار فرما عوامل و عواقب اور ان کے عالم اسلام پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
طرفین نے انتہا پسندی اور انتہا پسند گروپوں کے ذریعہ نوجوانوںکی بھرتی روکنے کے اقدامات و راہیں تلاش کرنے پر بھی غور و خوض کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sayyaf saudi officials talk factors behind extremism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment