سعودی جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں 2یمنی ہلاک اور 9زخمی

صنعا: جنگ زدہ ملک یمن میں انسانیت کی تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی انتباہ کے باوجود سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمال مغربی صوبہ عمران پر بمباری کی جس میں کم از کم دو غیر فوجی ہلاک او9دیگر زخمی ہو گئے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے بتایا کہ یہ بمباری حرف سفیان ضلع کے جبل الاسود علاقہ میں ہوئی۔دریں اثنا سعودی فوجوں نے مغربی وسطی معاریب صوبہ میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنا کر راکٹاور مارٹر بم مارے۔تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔
یمن میں متحارب فریق حوثی انصار اللہ موومنٹ اور سعودی حمایت یافتہ سابق صدر عبد ربو منصور حادی کے درمیان دو روز کے تعطل کے بعد اقوام متحدہ کے ایلچی کی اپیل پر بالمشافہ مذاکرات پھر شروع ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi warplanes kill 2 wound several in yemens amran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply