سعودی اتحاد نے یمن میں اسکولی بس پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

دوبئی: سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے گذشتہ ہفتہ یمن میں ایک اسکول بس پر بمباری کرنے کی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس حملہ کو نامناسب بتایا۔ واضح ہو کہ اس حملے میں51افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں40اسکولی بچے تھے۔

یمن کے حوثی باغیو کے خلاف لڑ رہا اسلامی اتحادتحقیقات کے بعد سنیچر کو اس نتیجے پر پہنچا کہ سعدہ صوبہ میں 9اگست کو جو فضائی بمباری کی گئی تھی اس میں کوئیی غلطیاں ہوئی ہیں۔

حملہ والے دن اتحادکے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یہ کہتے ہوئے فضائی حملہ کا دفاع کیا کہ ان کی فوج نے باؒلکل درست اہداف پر ،جن پر دہشت گرد اور دہشت گردانہ کارروائیوںکے منصوبہ ساز شامل تھے ،حملے کیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi uae coalition admits yemen school bus attack unjustified in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply