قطیف میں شیعہ انتہاپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں سعودی فوجی ہلاک

دوبئی: سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کے عوامیہ شہر میں،جس کا سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ایک ہفتہ سے محاصرہ کر رکھا ہے، مسلح دہشت گرد کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کا ایک جوان مارا گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کل ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان صوبے کے العوامیہ علاقے میں جھڑپ ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس تنازع میں سیکورٹی فورس کا ایک جوان مارا گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
افسر نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس جھڑپ میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مہم ابھی جاری ہے۔کہا جاتا ہے کہ سعودی سیکورٹی سروسز نے تاریخی الموسرا کو شیعہ انتہاپسندوں کا گڑھ قرار دیتے ہوئے مشرقی صوبہ پر چڑھائی کر کے متعدد افرادکو ہلاک کر دیا۔بندوق برداروں نے پولس اور سیکورٹی فورسز کو اپنے ٹھکانوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے پولس پر فائرنگ کی اور رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi soldier killed in clashes as siege of shia town enters seventh day in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply