خطہ میں سعودی عرب دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے: روسی صحافی

تہران:ایک روسی صحافی انستاشیا یژووا نے ایران کی خبر رساں ایجنسی ارناکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کی واضح اور یقینی حمایت اور دہشت گرد گروپوں کی مددکے باوجود سعودی عرب رائے عامہ بدلنے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔
انہوں نے سعودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایک بڑی چال سے تعبیر کیا کیونکہ سعودی عرب تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔
سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ شام ،یمن اور افغانستان میں تکفیری دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس صحافی نے مزید کہا کہ ان ممالک میں دہشت گردی اور بنیاد پرستی سعودی عرب اور اس کے حلیفوں اور سعودی عرب پر اپنا حکم چلانے والوں مثلاً امریکہ و اسرائیل کی حکومتوں کے ذریعہ کیے گئے مجرمانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ،سعودی عرب اور اسرائیلکا دہشت گردی کے خلاف جنگ کرناایک مذاق ہے ۔اور ان کے بنی نوع انساں مخالف جرائم قابل مذمت ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi rulers main sponsor of terrorism in region russian journalist in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply