ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ فرانس آئندہ ہفتہ

دوبئی: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتہ فرانس کا دورہ کریں گے ۔ ان کے دورہ کے منصوبہ کی معلومات رکھنے والے ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران ان کی توجہ کا مرکز ثقافت و سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ یمن میں طویل عرصہ سے جاری جنگ بھی رہے گا۔
ذرائع کے مطابق32 سالہ شہزادہ بن سلمان ،جو کہ اس وقت سعودی عرب کے اصل رہنما ہیں، خاص طور پر ثقافت، سیاحت، سرمایہکاری اور نئی ٹکنالوجیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پیر اور منگل کو فرانس کے دورے پر رہیں گے۔
ولیعہد شہزادہ امریکہ کا بھی طویل دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے امریکہ کے سابق حکومتی اہلکاروں اور سربراہوں کے علاوہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے سعودی عرب میں سنیما شروع کرنے کے سعودی عرب کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے وقت وارنر برادرز سمیت بین الاقوامی ابلاغی ذرائع کے نمائندوں سے بھی بات کی۔مارچ میں شہزادہ بن سلمان نے مصر کے صدر السیسی کے ساتھ کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک معاہدے پردستخط کیے۔

Title: saudi prince to make official visit to france next week sources | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply