یمن سرحد پرہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار،سعودی شہزادہ سمیت8افراد ہلاک

ریاض: ایک سعودی شہزادے سمیت 8اعلیٰ حکومتی افسران کو لے جارہا ایک ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے اسیر صوبہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں شہزادہ منصوربن مرقن اور سات دیگر سوار تھے۔ منصور اسیر صوبہ کے نائب گورنر تھے۔شہزادہ منصور سابق انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر اور کسی وقت کے ولیعہد شہزادہ مرقن بن عبد العزیزکے بیٹے تھے۔ شہزادہ مرقن کو ان کے سوتیلے بھائی شاہ سلمان نے اپریل2015میں ولیعہد کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ محمد بن نائف کو ولیعہد شہزادہ مقرر کر دیا تھا۔
لیکن جون2017میں شاہ سلمان نے انہیںبھی اس عہدے سے ہٹا کر اپنے 32سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولیعہد مقرر کر دیا تھا۔اگرچہ اس حادثہ کا سبب ابھی تک معلوم نہیںہوسکا ہے لیکن شک کی سوئی یمن میں حوثی قبائل کی طرف جاتی ہے۔لیکن انہوں نے بھی ابھی تک اس حادثہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Title: saudi prince killed in helicopter crash near yemen border | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply