عدالت کے حکم پر ایک سعودی شہزادہ کو کوڑے لگائے گئے، پھر جیل میں ڈال دیا گیا

دبئی:سعودی عرب کے حکمراں السعود خاندان کے ایک شہزادہ کو عدالت کے فیصلے کے مطابق جدہ کی جیل میں کوڑے لگائے گئے۔ یہ خبر آج ایک سعودی اخبار نے دی ہے۔
ا س سے تقریباً ایک ماہ قبل سعودی شاہی خاندان کے ایک دیگر شہزادہ کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ سعودی عرب کے اخبار العکاظ نے شہزادہ کو کوڑے لگائے جانے کی خبر دی ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سزا کس جرم میں دی گئی۔ شہزادہ کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اسے جیل کی بھی سزا دی گئی ہے۔
شہزادہ کو کوڑے مارنے سے پہلے طبی معائنہ کیا گیا کہ وہ کوڑے کی سزا برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے یا نہیں اس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے اسے کوڑے لگائے۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کتنے کوڑے لگائے گئے نہ ہی شہزادے کو ملنے والی اس سزا کے حوالے سے سعودی وزارت انصاف و قانون نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi prince flogged in court ordered punishment in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply