ارب پتی عرب نوجوان اربوں روپے کی مالیت کی سنہری کاروں کے قافلہ کے ساتھ لندن پہنچا

لندن: ایک سعودی ارب پتی نوجوان نے،جسے سعودی کھلنڈرے کے طور پر پکارا جاتا ہے ،اپنی سنہری کاروں کے قافلہ اور ناقابل یقین طرز زندگی سے لند ن میں دھوم مچادی۔یو کے سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے اس کھلنڈرے عرب نوجوان کی پرتعیش زندگی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ یہ نوجوان ارب پتی عرب نوجوان اپنے ساتھ جن کاروں کا قافلہ لایا ہے ان میں سنہری رنگ کی جگمگاتی بینٹلے ، لمبورغنی اور رولز رائس شامل ہیں جنہیں لندن کی سڑکوں پر دوڑتے اور لکژری ہوٹلوں کے باہر کھڑا دیکھا جا رہا ہے۔
اس ارب پتی عرب نوجوان کا نام ترکی بن عبداللہ ہے ۔ایک ویڈیو میں اسے ایک تپتے ریگزار میں 64 کروڑ روپے سے زائد کی قیمت والی چھ پہیوں کی مرسیڈیز جی63میں ایک اونٹ کا تعاقب کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔اسی طرح اسے ایک ویڈیومیں 60کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کی لمبورغنی ڈرائیو کرتے ہوئے سیلفی لیتے دکھایا گیا ہے ۔اس کی ہر کار پر چار لاکھ روپے میںسنہری ملمع چڑھایا گیا اور قطر ایر ویز کے ذریعہ 20لاکھ روپے مال بھاڑا ادا کر کے ان کاروں کو لند ن لایا گیا۔ یہ واقعہ کم و بیش اسی قسم کا ہے جس میںایک ارب پتی سعودی شہزادے الولید بن طلال نے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن میں فضائی حملے کرنے والے جنگی طیاروں کے پائلٹوں کو نئے برانڈ کی بینٹلی کار بطور تحفہ و انعام دے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi playboy takes london by storm with fleet of golden cars in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply