سعودی خاتون پائلٹ کی پہلی پرواز کا ریاض میں جشن منایا گیا

ریاض: حائل انٹرنیشنل ایر پورٹ اور نیسما ایر لائنز نے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے29سالہ سعودی خاتون پائلٹ کیپٹن یاسمین المیمنی کی پہلی فلائٹ کا جشن منایا۔

المیمنی نے حائل انٹرنیشنل ایرپورٹ اور قسیم میں واقع شہزادہ نائف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایر پورٹ کے درمیان اپنی زندگی کا پہلا جہاز اڑایا۔

اس فلائٹ کے بعد وہ سعودی عرب کی ایسی پہلی خاتون ہو گئیں جو نیسما ایر لائنز کے ساتھ معاون پائلٹ کے طور پر ایک کمرشیل طیارے کو فضا میں لے گئیں۔

انہیں یہ موقع اس وقت ملا جب ایر لائنز نے اپنے نئے پائلٹ پروگرام میں معاون پائلٹوں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے اشتہار جاری کیے۔

ان میں المیمنی سمیت11پائلٹوں کی ،جن کے پاس امریکہ کے کمرشیل پائلٹ لائسنس تھے ،درخواستیں قبول کر لی گئیں ۔

پروگرام میں شامل کر لیے جانے کے بعد ان سب کو شہزادہ سلطان ایوی ایشن اکیڈمی جدہ میں چار مرحلہ والی ٹریننگ دی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi pilot yasmeen al maimanis first flight celebrated in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.