سعودی عرب نے تمام مسلح گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

ریاض: سعودی عرب اور تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے مبینہ طور پر تمام مسلح گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا اور طالبان کو تلقین کی ہے کہ وہ حکومت افغانستان کو تسلیم کر لیں اور امن مذاکرات کے توسط سے سیاسی عمل میں حصہ لیں۔

پاکستان کے ڈیلی ٹائمز اخبار نے رپورٹ شائع کی ہے کہ اس نے وہ مکتوب دیکھا ہے جو پاکستان اور افغانستان میں علماءو عمائدین کو بھیجا گیا ہے جس میں صاف صاف لکھا ہے کہ تمام مسلح گروہ دہشت گرد ہیں۔

ذریعہ نے مزید بتایا کہ اس مکتوب پر او آئی سی کے جنرل سکریٹری یوسف العثیمین کے دستخط ہیں۔اس دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کا اصل مقصد افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کے ذریعہ اسلامی نظریات کی تشریح کو خارج کرنا ہے۔

یہ مکتوب ایسے وقت میں روانہ کیا گیا ہے جب سعودی عرب افغانستان میں جنگ کے حوالے سے جلد ہی علمائے دین کا ایک بین الاقوامی اجتماع منعقد کرنے والا ہے۔ افغانستان ہائی پیس کونسل کے حکام نے کہا ہے کہ 37ممالک کے مذہبی رہنماو¿ں نے کانفرنس میں شرکت کی توثیق کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi oic declare all armed groups terrorists asks taliban to recognize afghan govt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply