سعودی قیادت والے عرب اتحاد کا یمن میں ایک زبردست حملہ

عدن: سعودی قیادت والے عرب اتحاد نے طویل عرصہ سے جاری جنگ میں حکمراں حوثی موومنٹ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے بحران کو مزید بدتر کرنے کا خطرہ مول لے کر یمن کے اصل بندرگاہی شہر پر زبردست حملہ کر دیا۔

عرب فضائیہ اور بحریہ جنوبی بندرگاہی شہر حدیدیہ میں غیر ملکی اور یمنی فوجوں کی زمینی کارروائیوں کی کمک کے طور پر حوثی ٹھکانوں پر حملے کیے۔یہ جنگ حدیدیہ ہوائی اڈے کے قریب اور شہر سے دس کلومیٹر دور ایک دیہی علاقہ الدریامی میں لڑی جا رہی ہے۔

اس جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ عرب اتحاد نے اس قسم کے زبردست دفاع والے کسی بڑے شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi led forces launch biggest assault of yemen war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply