سعودی قیادت والے اتحاد کی فضائی کارروائی میں یمن میں حزب اللہ کے8اراکین ہلاک

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف نبرد آزما سعودی قیادت والے اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمن کے صوبہ سعدہ میں لبنا ن کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے8اراکن کو ہلاک کر دیا۔

اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سعدہ میں اب تک کی کارروائی میں 41دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا ہے۔ہلاک شدگان میں ایک حزب اللہ کا لیڈراورسات دیگر اراکین ہیں۔

اتوار کو رات دیر گئے اتحاد نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن سے سعودی دارالخلافہ ریاض پر داغے گئے میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا۔

حوثیوں نے حال ہی میں سعودی عرب پرجو یمن کی جنگ میں ان کے خلاف فضائی بمباری کی قیادت کر رہا ہے،میزائل حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi led coalition kills 8 hezbollah militants in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply