یمن میں سعودی اتحاد کی بمباری ،9شہری ہلاک

دوبئی:یمن کے دارالحکومت صنعا کے باہر اتوار کی رات کو سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے طیاروں کے فضائی حملے میں9شہری مارے گئے۔ یہ اطلاع آج مقامی باشندوں نے دی ہے۔
جن علاقوں میں ہوائی حملے کیے گئے، وہاں جلاوطن حکومت کے حامی فوجیوں نے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ تیز کر دی ہے۔ فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد دی ہے کہ ان حملوں میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت ہوئی ہے۔ ہوائی حملہ نیہم علاقے کے اوغر گاؤں پر کیا گیا۔
نیہم کے علاقے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور حوثی باغی جنگجوؤں کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ نیہم علاقے کے دو باشندوں نے بتایا کہ ہوائی حملے سے چار افراد کی موت اس وقت ہوئی جب وہ مارکیٹ سے گھر واپس آ رہے تھے۔
گولہ ان کی گاڑی پر گرا۔ حملے کے وقت وہ ایک راشن کی دکان کے پاس سے گزر رہے تھے۔ حملے میں دکان میں کام کرنے والے پانچ افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi led coalition air strike kills9 civilians in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply