سعودی بادشاہ کے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان نئے ولیعہد مقرر

ریاض: بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک شاہی فرمان کے مطابق موجودہ ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف کو معزول کر کے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے بیٹے شہزادہ ہ محمد بنسلمان کو نیا ولیعہد مقرر کر دیا گیا۔ شاہ سلمان کے 31سالہ بیٹے کی ترقی کے حوالے سے جاری اس فرمان نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ اب آئندہ فرمانرا روائے مملکت شہزادہ نائف نہیں بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان ہوں گے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری کیے گئے فرمان میں یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ شہزادہ سلمان اب نائب وزیر اعظم ہوں گے اور ساتھ ہی وزارت دفاع سمیت دیگر ان تمام عہدوں پر جن پر وہ فائز ہیں برقرار رہیں گے۔
یہاں تک کہ نائب وزیر اعظم کے طور پر وہ یمن میں سعودی عرب کی جنگ کے حوالے سے تمام فیصلے لیں گے ۔ فرمان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برسوں تک ملک کے انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ جس نے 2003تا2006القاعدہ کی بم دھماکوں کی وارداتوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا،تمام عہدوں سے ہٹا دیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi kings son mohammed bin salman named crown prince royal decree in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply