شاہ سلمان امریکہ کی فوج کی مدد کے بغیر دو ہفتے بھی حکومت نہیں کر سکتے : ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ

نیویارک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کر کے کہ امریکہ کی فوج کی مدد کے بغیر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز دو ہفتہ بھی بر سر اقتدار نہیں رہ سکتے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے نہایت قریبی حلیفوں میں سے ایک کو مزید دباؤ میں لے لیا ۔

تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمپ تیل بر آمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب اور اوپیک سے بارہا کہہ چکے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

لیکن تجزیہ کاروں نے انتباہ دیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بجائے مزیداضافہ ہو سکتا ہے اور تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ میں کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہم کرتے ہیں کیا پھر بھی آپ اسے دولتمند کہیں گے؟”اور میں شاہ سلمان سے پیار کرتا ہوں ، لیکن میں شاہ سلمان سے یہ بھی کہتا ہوں کہ ”شاہ ہم تمہاری حفاطت کرتے ہیں ۔

آپ ہماری مدد کے بغیر 14روز بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔آپ کو اپنی فوج کو ادائیگی کرنا ہوگی۔آپ کو پیسہ دینا ہی ہوگا۔ لیکن ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے 82سالہ خادم حرمین شریفین اور فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان سے یہ باتیں کب کہی تھیں۔

جبکہ جہان تک علم ہے وہ یہ ہے کہ ہفتہ کے روز شاہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں نے عالمی اقتصادیات کو سنبھالنے اور تیل منڈی کو استحکام دینا یقینی بنانے کے لیے تیل فراہمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king wouldnt last 2 weeks without us support says trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment